ابنا: وزير اعظم يوسف رضا گيلاني نے جو ڈيووس عالمي اقتصادي فورم کے اجلاس ميں شرکت کے لئے سوئزرلينڈ کے دورے پر ہيں، کہا کہ مشرف پاکستان لوٹتے ہيں تو انہيں اپنے خلاف عائد فرد جرم کا سامنا کرنا پڑے گاـ اس سے قبل پاکستاني سينيٹ نے مشرف کے خلاف ايک قرارداد منظور کي تھي جس ميں ان پر غداري کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا گيا ہے کہ سابق صدر پر مقدمہ چلايا جانا چاہئےـ
جنرل مشرف نے اس سے قبل اعلان کيا تھا کہ وہ وطن لوٹيں گے اور اپنے خلاف عائد چارج شيٹ کا سامنا اور اپني کارکردگي کا دفاع کريں گےـ
جنرل مشرف سن دو ہزار تيرہ کے پارليماني انتخآبات کي تياري کے لئے جنوري کے آخري ايام ميں پاکستان لوٹنا چاہتے تھے ليکن گزشتہ دنوں انہوں نے اعلان کيا کہ دوستوں کے مشورے پر پاکستان واپسي ملتوي کردي ہے-........
/169